اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، عائشہ پاشا

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ حکام سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، سیکٹر میں گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ آج تکنیکی مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ ریسورس موبالائزیشن، ٹیکسیشن پر بات ہوگی، حکام کے ساتھ پاور سیکٹر، پرائمری سرپلس پر بات ہو گی، آئی ایم ایف کی جانب سے پاور سیکٹر کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ نمبرز اور آئندہ کی سٹریٹجی پر بات ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ترقیاتی بجٹ کے اخراجات پر بھی بات چیت ہو گی، سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے