اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نامور کرکٹرز کی 9 مئی واقعات کی مذمت، شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹرز نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کرکٹر ز کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے شرپسند عناصر فوج اور ملک کے دشمن ہیں، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

کرکٹراحمد شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،  اس وطن کی مٹی سے محبت کے لئے جن شہداء نے اپنی جانیں قربان کی ہیں تمام محب وطن پاکستانی ان سے پیار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا میں اور میری فیملی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، جن لوگوں نے یہ کام کیا ان سے یہ گزارش ہے کہ اس طرح کا کام دوبارہ مت کریں،  پاک آرمی اور ہمارے سکیورٹی اداروں کی وجہ سے ہم لوگ آزادی سے گھومتے ہیں اور وہ ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے