اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے اچانک اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پرنگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں محسن نقوی کو بریفنگ دی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے، ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم محنت سے کام کر رہے ہیں، 14 اگست کو پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جس کے بعد لاکھوں شہری سگنل فری کوریڈور کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ، پیکو روڈ، کینال روڈ، کوٹ لکھپت اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے رہائشی مستفید ہوں گے اور روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے