شہرکی خبریں
مریم نواز سے عبیداللہ خان شادی خیل کی ملاقات، میانوالی کے مسائل سے آگاہ کیا
13 Jun 2023
13 Jun 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے ملاقات کیا، اس موقع پر ان کے فرزند اسد حسن خان شادی خیل اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع میانوالی میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مریم نواز نے شادی خیل برادران کی ضلع میانوالی میں مسلم لیگ (ن) کو فعال اور مضبوط کرنے کی خدمات کو سراہا اور مشکل حالات میں نواز شریف کا ڈٹ کر ساتھ دینے پر تعریف بھی کی۔
مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عبیداللہ خان شادی خیل نے ضلع میانوالی کے مساٸل کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے میانوالی کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کراٸی۔