اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کی سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر لوگوں کی حفاظت کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سمندری طوفان کے حوالے سے اجلاس ہوا، شرکاء کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ حکومت، NDMA اور دیگر ادارے مل کر ساحلی علاقوں میں موبائل ہسپتالوں کا قیام، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی امداد کا خاطر خواہ انتظام، نقل مکانی کرنے والے افراد کے کیمپس میں پینے کے صاف پانی اور خوراک کا خصوصی انتظام یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو جنوبی سندھ کے اضلاع میں سمندری طوفان کے اثرات ختم ہونے تک موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر آئندہ چند دن ساحلی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کی نگرانی کریں، سمندری طوفان کے بعد بجلی کے ترسیلی نظام کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی فوری مرمت کرکے بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی، جس میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر توانائی خرم دستگیر خان، وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر، حکومت سندھ و بلوچستان، محکمہ موسمیات اور NIH کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمیٹی طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تسلسل کے ساتھ اپنی مشاورت جاری رکھے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے عوام کو بھی آگاہ رکھے، ساحلی علاقوں سے لوگوں کا مکمل انخلاء، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ممکنہ صورتحال سے انشاء اللہ سب ادارے مل کر نبرد آزما ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے