اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے نئے سیزن 2023-24 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سیزن 2023-24 کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔

نئے سیزن میں چار سال بعد دوبارہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے جس سے اس سیزن میں میچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کی تعداد 6 سے بڑھا کر 13 کردی ہے ، سات نئے میچ آفیشلز میں علیم خان موسیٰ ، اطہر لئیق ، بلال خلجی، کامران چودھری، خالد جمشید، محمد اسلم اور سہیل ادریس شامل ہیں۔

پی سی بی نے ایلیٹ امپائرز کے پینل کی تعداد بھی 14سے بڑھا کر 23 کر دی ہے،9 میچ آفیشلز کو سپلیمنٹری سے ایلیٹ پینل میں ترقی دی گئی ہے۔ ان میں عبدالمقیت، فاروق علی خان ، غلام سرور، عمران اللہ اسلم ، کاشف سہیل ، ماجد حسین ، قیصر خان اور ذوالفقار جان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 میچ ریفریز کو ترقی دی ہے ان میں ثمن ذوالفقار بھی شامل ہیں جو اس مرحلے تک آنے والی پہلی خاتون میچ ریفری ہیں، ان کے علاوہ ابوالحسنات راؤ ، اللہ دتو، فضل اکبر شاہ ،غلام مصطفی انعام اللہ خان ، امیرالدین انصاری، سمیع الحق اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین اور انٹرنیشنل پینل کے آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے، خواتین امپائرز میں عافیہ امین، حمیرہ فرح، نازیہ نذیر، رفعت مصطفی، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز، اور شکیلہ رفیق شامل ہیں۔

انٹرنیشنل میچ آفیشلز کا پینل امپائرز علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور فیصل خان آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ میچ ریفریز میں محمد جاوید ملک اور علی نقوی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے