13 Jun 2023
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ اور شملہ پہاڑی کے اطراف میں بارش ہوئی۔ چناب نگر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں ٹھنڈی لیکن گرد آلود ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ گئی۔ درجہ حرارت 42 ڈگری سے 32 ڈگری پر آ گیا۔