اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مارکیٹوں کی بندش سے متعلق تاجر برادری کے ساتھ مشاورت کی جائیگی: محسن نقوی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں تاجروں اور وکلاء کے وفود نے ملاقات کی، تاجر برادری نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کی بندش کے بارے میں تاجر برادری سے مشاورت کی جائے گی، تاجر معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی اہداف حاصل کرنے کے لئے تاجروں کے جائز مسائل حل کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے مطالبے پر غور کیا جائے گا- نگران وزیراعلیٰ نے ملتان ایئرپورٹ کے نزدیک کولڈ سٹوریج کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملتان، وہاڑی اور لودھراں کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ وہاڑی اور لودھراں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے لئے 50،50 لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک دیئے۔

 ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر وحید بخاری، جنرل سیکرٹری الطاف گیلانی، وہاڑی کے صدر لیاقت سنپال، جنرل سیکرٹری نثار احمد، لودھراں کے صدر کامران خان، جنرل سیکرٹری اعجاز سہو بھی وفود میں شامل تھے۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر،آرپی اواور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے