اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناصر حسین نے بھارتی بیٹرز کو بابر اور ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا

13 Jun 2023
13 Jun 2023

( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھارتی ٹیم کے بیٹرز کو پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی بیٹر کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ناصر حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست کے بعد بھارتی بیٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بابراعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ، بھارتی مداح مجھ پر تنقید کریں گے تاہم میں کہوں گا کہ بھارتی بیٹرز کو بابر اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ دیر سے کھیلتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے