اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون، سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطے میں سمندری طوفان "بائپرجوئے" سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کیجانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے سمیت پنجاب کے متعلقہ ادارے ہمہ وقت سندھ کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے حاضر ہیں، ساحلی علاقوں سے آبادی کے انخلاء کے حوالے سے بھی سندھ حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

محسن نقوی نے کہا بڑے بھائی کی حیثیت سے سندھ کے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر نبھائیں گے، پنجاب کے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو سندھ حکومت کی مدد کیلئے الرٹ کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، مراد علی شاہ نے کہا صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر آگاہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے