13 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ایک بج کر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز مشرقی کشمیر تھا۔