(لاہور نیوز) سمندری طوفان بائپر جوائے پنجاب پر بھی اثرانداز ہوگا، کل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونا شروع ہوجائے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان بائپر جوئے کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے، آج صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،لاہورسمیت دیگر شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 14 جون سے داخل ہونے کا امکان ہے،15سے 18 جون کے دوران لاہور سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، سمندری طوفان،، آندھی اور بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی میں قدرے کمی آ گئی ہے، فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر ہے، شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 113ریکارڈ کیا گیا۔