13 Jun 2023
(دویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس زمان پارک میں موصول کرادیا ہے، نوٹس میں بشریٰ بی بی کو تفتیش کے لیے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق خاتون اول اور چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو یکم اور 7 جون کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔