اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ:پاکستان ویمنز ٹیم کا آج سے مہم کا آغاز

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ آج بروز منگل نیپال کے خلاف تن کے وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ ہانگ کانگ میں کھیلے گی۔

ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم تین گروپ میچز کھیلے گی اور دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کررہی ہیں جبکہ قومی ٹیم گروپ اے میں ہانگ کانگ، نیپال اور بھارت کے ساتھ ہے۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 جون کو میزبان ٹیم ہانگ کانگ اور تیسرا میچ 17 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

کپتان قومی ٹیم فاطمہ ثنا ء کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہر کھلاڑی کو پتہ ہے کہ اس کا کیا رول ہے اب یہ ان کا کام ہے کہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس دیں، اگرچہ انفرادی کارکردگی اور مہارت کا اہم رول ہوتا ہے تاہم مجموعی طور پر اپنی ٹیم کی صلاحیت پر یقین ہے اور یہ تمام کھلاڑی بڑی باصلاحیت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے