12 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
سعدیہ سہیل رانا نے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کی مذمت کی اور پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہی پیش آیا، اس سے پہلے وزیر آباد واقعہ کے وقت بھی عوام اور کارکنوں کو اکسایا گیا کہ وہ کینٹ کا رُخ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، ایک شخص کے بیانیے نے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا کر دی ہیں۔واضح رہے کہ سعدیہ سہیل رانا سابق ممبر صوبائی اسمبلی ہیں اورپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی جنرل سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔