اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔

میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سے سرجیکل ٹاور تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ینگ ڈاکٹرز پنجاب کے صدر مدثر نواز اشرفی کا میو ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میو ہسپتال کل میدان جنگ بنا رہا۔ اگر کل فائرنگ سے ہسپتال کا عملہ مر جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا، ہڑتال ختم کیے 48 گھنٹے نہ ہوئے تھے کہ ہسپتال میں فائرنگ کا واقعہ ہو گیا۔ وزیراعلی نے ملاقات کی تو کہا او پی ڈیز کی ہڑتال نہ کیا کریں۔ ہم نے دوبارہ ہڑتال کا اعلان کیا تو سارے ہسپتال بند کردیں گے۔ میو ہسپتال کے ایم ایس اور سی ای او فوری استعفی دیں، عملے کے تحفظ کا بل فوری منظور کیا جائے۔

میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کی لاہور نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی۔ فوٹیج کے مطابق ملزم کی فائرنگ کے باعث ایمرجنسی میں بھگڈر مچ گئی۔ ملزم کے ہاتھ میں پستول بھی دیکھا گیا۔ گزشتہ رات میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک شخص نے دشمنی کی وجہ سے زیر علاج مریض کو سیدھے فائر کیے تھے۔

گزشتہ روز میو ہسپتال میں فائرنگ کے معاملے پر پولیس نے مقتول ساجد کی والدہ خورشید بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ محمد بوٹا اور کبری بی بی کے خلاف درج کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے