اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل کرکے ختم ہو گی، رانا تنویر حسین

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل کر کے ختم ہو گی۔

ارفع ٹیکنالوجی پارک میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے زیراہتمام پنجاب ڈیٹا ریکارڈ لانچ کرنے کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

رانا تنویر حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن ہوئی۔ کورونا کے دوران 12 سو ارب خرچ ہوئے، مگر دو سے اڑھائی سو ارب کے علاوہ کوئی ریکارڈ نہیں۔ سابق دور میں من پسند افراد کو 3 ارب ڈالر کے قرضے دیئے گئے۔ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ23 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو باعث شرمندگی ہے۔ 30جون تک 50 ہزار بچے سکولوں میں واپس لائیں گے۔ یونیورسٹیز کی گرانٹ کو کارکردگی سے مشروط کریں گے۔

تقریب میں ڈی جی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد سرویا، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے