اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اراضی ریکارڈ سنٹر پر ضلع اور تحصیل کونسل کی فیس ادائیگی کی سہولت متعارف

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے لینڈ ریکارڈ سسٹم کو جدید نظام پر استوار کیا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عوام کو اراضی ریکارڈ کی باسہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔

صارفین کو ضلع کونسل فیس کی ادائیگی کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل آفس کے چکر اور پریشانی کے پیش نظر پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اراضی ریکارڈ خدمات سے متعلقہ فیس کی ادائیگی کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر قائم بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر پر ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کی فیس کی ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کا چالان بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے ہی ملے گا۔

اس اقدام سے صارفین واجب الادا فیس کی ادائیگی کے لیے مختلف جگہوں پر جانے کے بجائے سنٹر پر قائم بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر پر ہی ضلع کونسل اور تحصیل کونسل فیس جمع کروا سکیں گے جس سے نا صرف ٹائم کی بچت ہو گی بلکہ عوام کو دیگر پریشانیوں سے بھی نجات مل جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے اراضی ریکارڈ خدمات کی بلاتعطل اور آسان فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے