اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا وزیراعلیٰ شکایت سیل کا اچانک دورہ، سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیراعلیٰ شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے اچانک دورے پر پہنچ گئے، محسن نقوی نے شکایت سیل میں عملہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے سیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی وزیراعلیٰ شکایت سیل پہنچے تو بعض افسر اورعملہ دفتر میں موجود نہیں تھا جبکہ ایئر کنڈیشنڈ چل رہے تھے، وزیراعلیٰ نے عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شکایات سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ افسر اور عملے کی غیر موجودگی کے دوران دفتر میں ایئرکنڈیشنڈ چلانا قومی وسائل کا ضیاع ہے۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٰ شکایت سیل میں سائلین سے فون پر گفتگو کی اور عوام کے مسائل سنے، محسن نقوی نے سائلین کو مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا شکایت سیل میں شہریوں کے مسائل ایک ٹائم فریم کے اندر حل کئے جائیں، شکایت سیل میں آنے والی ہر شکایت پر ہونے والی پیش رفت سے سائل کو آگاہ رکھا جائے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری ٹو سی ایم،  سیکرٹری کوآرڈینیشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے