مزاحیہ رئیلیٹی شو کے دوران کم عمری، نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا: صباء قمر
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مزاحیہ رئیلٹی شو میں کم عمری اور نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔
مذکورہ پروگرام میں صبا قمر سے قبل متعدد اداکاراؤں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جبکہ بعدازاں صبا قمر نے کم از کم اس شو کی 200 اقساط کی میزبانی کی۔
اس مشہور شو میں صبا قمر کی جانب سے متعدد سیاستدانوں کی نقل اتارنے کو پسند کیا جاتا تھا مگر اب اداکارہ و میزبان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شو کے دوران کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کیا۔
صبا قمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اداکاری کی سمجھ پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے کے بعد آئی۔
اداکارہ کے مطابق ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس فلم میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی بھی سمجھ آئی اور اسکے بعد سے وہ اپنے کام کو لے کر مزید سنجیدہ ہوگئی ہیں۔