(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان فاطمہ سہیل نے اپنی زندگی سے متعلق حیران کن انکشاف کردیئے۔
فاطمہ سہیل نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
فاطمہ سہیل نے انکشاف کیا انکی والدہ انہیں پیدا نہیں کرنا چاہتی تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ بہن بھائیوں میں انکا تیسرا نمبر تھا والدہ اکثر انہیں بتاتی ہیں کہ وہ انہیں پیدا ہی نہیں کرنا چاہتی تھیں یہی وجہ تھی کہ انہیں والدین کے گھر میں کم اہمیت ملتی تھی۔
مزید اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ گھریلو خاتون تھیں۔
فاطمہ نے اپنی والدہ کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری بڑی بہن ایک صحافی ہیں جس وجہ سے والدہ مجھ سے بھی یہی توقع کرتی تھیں کہ میں بھی اسی فیلڈ میں کام کروں لیکن مجھے شروع سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔