اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول تیار، پاک، بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہونے کا امکان

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول تیار کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو بھیج دیا ہے جسے آئی سی سی نے فیڈبیک کیلئے ورلڈکپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو ہوگا جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔قومی ٹیم افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی جبکہ بنگلا دیش اور انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ان ایکشن ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔میگا ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے