شہرکی خبریں
نگران حکومتیں وفاق کے برابر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں: علیم خان
11 Jun 2023
11 Jun 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینئر راہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی شرح کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کریں۔
اپنے ایک بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیر التواء کیا تو سرکاری ملازمین کے مسائل بڑھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں 4 ماہ کے بجٹ کے ساتھ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کریں، اگلے سال 21 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی کے تناظر میں صوبائی ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔