11 Jun 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین برطانیہ روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے، جہانگیر ترین برطانیہ میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ایک ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کریں گے۔