اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ فیصل آباد ریجن کے 20 اور شیخوپورہ ریجن کے 22 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے گئے۔ انسپکٹرز کی عزت افزائی کی تقریب میں انکے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔

آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقی پر انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، تمام افسران نئے عہدے کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت ، فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔

ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ بہترین کمانڈر کے طور پر ماتحتوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں ، ان کی ضروریات کا خیال رکھیں، اچھی کارکردگی کیلئے ہر ممکن رہنمائی کریں، خوش اخلاقی ، حسن سلوک اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت کریں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ کے دوران ہر رینک اور فیلڈ فارمیشنز میں ریکارڈ ترقیاں دی گئیں، ترقیوں کا یہ سفر جاری رہے گا، اعلیٰ کارکردگی، بہتر رویے اور انسداد جرائم سے ان ترقیوں کا حقیقی فائدہ عوام الناس کو پہنچائیں، ظالموں ، ڈکیتوں، راہزنوں، منشیات فروشوں، بدمعاشوں اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں۔

 اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار،  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب ریاض نذیر گاڑا،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،ڈی آئی جی ویلفیئرغازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے