اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ماں باپ کی خدمت کے بعد اللہ سے جو مانگتا مل جاتا تھا: شعیب اختر

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جو چیز چاہیے ہوتی تھی پہلے ماں باپ کی خدمت کرتا تھا اس کے بعد اللہ سے وہ چیز مانگتا تھا تو فوراً مل جاتی تھی۔

دنیا کے تیز ترین باؤلر اور راولپنڈٰ ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی مرحومہ والدہ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شعیب اختر نے کہا ماں باپ کے سامنے ایسے پر بچھے ہونے چاہئیں جیسے کٹا ہوا مرغا  پڑا ہوتا ہے، اس کی گردن پڑی ہوتی ہے، قرآن کی آیت ہے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ عجز کے ساتھ پیش آیا کرو اور آنکھیں نیچے کرکے بات کیا کرو۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی بھی کوئی تکلیف آئی، کوئی چیز اللہ سے مانگنی ہوتی تو میں اللہ سے براہ راست نہیں مانگتا تھا، میں پہلے اپنی ماں کی خدمت کرتا تھا، اپنے باپ کی مالش کرتا تھا، جب میرے والدین خوش ہوجاتے تھے تب اللہ سے مانگتا'۔

سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا میں نے ماں باپ سے بہت مار بھی کھائی ہے، لہٰذا اگر آپ کے ماں باپ زندہ ہیں تو ان کی بھرپور خدمت کرلیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کی والدہ دسمبر 2021 میں خالقِ حقیقی سے جا ملی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے