اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، دربار بی بی پاکدامن منصوبے کا جائزہ

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دربار حضرت بی بی پاکدامن کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے دربارحضرت بی بی پاکدامن کی عمارت کے نئے ڈیزائن میں مذہبی عقیدت و احترام کے رنگ کو نمایاں کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا دربارحضرت بی بی پاکدامن کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دربارحضرت بی بی پاکدامن کے مرکزی گنبد کا سٹیل سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے، دربارحضرت بی بی پاکدامن میں ایک مرکزی گنبد اور تین چھوٹے گنبد عمارت کو مذہبی اور تاریخی تقدس عطا کریں گے، لکڑی اور ماربل کا کام تیزی سے جاری ہے-

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا حافظ آباد میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، 3 ملزمان گرفتار

معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کودربارحضرت بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ کا ماڈل پیش کیا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے دربارحضرت بی بی پاکدامن کے پراجیکٹ پر پیشرفت سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے