اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ 2023: بھارت کو ہزیمت، پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا گیا

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بھارت سمیت دیگر بورڈز نے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ایشیا کپ 2023 کیلئے قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے میچز کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا تاہم حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی۔

پاکستان ایشیا کپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کرے گا جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم آتی ہے تو فائنل بھی لنکن سرزمین پر منعقد ہوگا۔

ایشیا کپ میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پاکستان نے موقف اپناتے ہوئے بھارتی ٹیم کیلئے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا کہ وہ اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں تاہم بی سی سی آئی نے ہائبرڈ ماڈل بھی ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا ہم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو وہاں سیکیورٹی مسائل ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے جبکہ ٹورنامنٹ کیلئے یکم سے 17 ستمبر تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگر ایشیا کپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈ کاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے ورلڈکپ 2023 میں بھارت نہ جانے کی دھمکی کے باعث شیڈول تاخیر کا شکار ہے تاہم ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کیلئے ہندوستان جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے