اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور کی گرمی سے کرکٹرز پریشان، طبیعت خراب ہونے لگی

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لاہور کی شدید گرمی نے قومی کرکٹرز کو ٹریننگ کیمپ میں پریشان کر دیا۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کا پہلا روز تھا، پہلا سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے جبکہ دوسرا ڈھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی میں کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی ہے اور کھلاڑیوں نے گرمی کی وجہ سے کیمپ کے اوقات تبدیل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نےکیمپ کو صبح اور شام کے اوقات میں کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو اوقات کار کی تبدیلی کے لیے مشاورت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق دوسرے روز بھی قومی کرکٹرز کی ٹریننگ دن کے اوقات میں شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے