اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب سمر گیمز میں 34 کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(لاہور نیوز) کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدام اٹھا لیئے گئے۔ پنجاب سمر گیمز میں 34 کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب سمر گیمز 2023 کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا۔ پہلی مرتبہ پنجاب سمر گیمز میں 34 کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کرکٹ، ہاکی، فٹبال، سنوکر، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ایک ارب 32 کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کھیلوں کے مقابلے یونین کونسل سے صوبائی سطح تک 5 مراحل میں ہوں گے۔ یونین کونسل پر 8، تحصیل سطح پر مزید 7 کھیل شامل ہوں گے۔ ضلع کی حد تک 4، ڈویژن سطح پر مزید 11 کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ صوبائی سطح پر بھی مزید 7 کھیل شامل کئے جائیں گے۔

یونین کونسل پر 12 سے 28 جولائی، تحصیل سطح پر یکم سے 10 اگست تک مقابلے ہوں گے۔ ضلعی سطح پر 16 سے 20 ، ڈویژنل لیول پر 26 سے 30 اگست تک کھلاڑیوں میں جوڑ پڑے گا۔ تمام کھیلوں کے 6 سے 12 ستمبر تک 7 روزہ فائنل مقابلے ہوں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، مشیر کھیل وہاب ریاض اور سپورٹس حکام نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے