اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایسا انسان نہیں ہوں جو دوسری شادی کے بارے میں سوچیں: شعیب اختر

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی شعیب اختر نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سمیت کیرئیر پر بات چیت کی۔

میزبان کی جانب سے سابق کرکٹر سے دوسری شادی  سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر شعیب اختر نے  کہا کہ اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ آدمی کو ایک شادی سے ہی جُڑے رہنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ایک لڑکی آپ کے لیے اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے، تو شوہر کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ ایماندار رہے اور نرمی کے ساتھ پیش آنے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال بھی کرے۔

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے انسان نہیں جو دوسری شادی کے بارے میں سوچیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے جون 2014 میں رباب خان نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور اب سابق کرکٹر کے دو بیٹے بھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے