اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نئی پارٹی کی لانچنگ ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرائیول جیسی ہے: شاہ محمود

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرائیول۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظرثانی کرنا ہوگی، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسہ رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا لیکن پیسہ کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایا گیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے الیکشن تو ہونا ہے اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرائیول۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے