اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان سے منتقل کی جا سکتی ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بجائے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کو ہوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے، حکام کی جانب سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ آئی سی سی کے اگلے میڈیا حقوق کے لیے براڈکاسٹر بھی اس تجویز سے متفق ہیں، اگر معاملات آسانی سے آگے بڑھتے ہیں تو تبدیلیاں لاگو ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کو ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کرنے سے دونوں ممالک کو میزبانی کیلئے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کا اضافی وقت مل جائے گا۔

امریکا میں 2024 ورلڈکپ کیلئے انفراسٹرکچر کی موجودہ صورتحال زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے اور میگا ایونٹ کی میزبانی اہم چیلنجز کا سامنا کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزبانی کے انتظامات میں شامل کسی بھی ملک نے ابھی تک سرکاری "میزبانی کے معاہدوں" پر دستخط نہیں کیے ہیں، ان معاہدوں کو شروع کرنے کا عمل جولائی میں ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران شروع ہوسکتا ہے۔

آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تبادلے پر رضامندی کی درخواست کرسکتا ہے جبکہ ممکنہ طور پر انہیں اس تبدیلی کے لیے مالی طور پر معاوضہ دے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے رکھی ہے جبکہ 1996 کے بعد سے اب تک کسی عالمی ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے