اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا آپ جانتے ہیں شعیب اختر کی شادی کیسے ہوئی؟ فاسٹ باولر نے قصہ بیان کردیا

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق قصہ بیان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ واقعہ سُناتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں خود بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کی شادی کس سے کب اور کس طرح ہوگئی؟شعیب اختر نے بتایا کہ میری والدہ اور اہلیہ کی والدہ کی ملاقات حج کے دوران ہوئی، جہاں ساس نے میری والدہ کی خوب خدمت کی کیونکہ وہ انہیں کوئی پیرنی سمجھ رہی تھیں۔

شعیب اختر کے مطابق والدہ نے ان کی ساس کی غلط فہمی دور کی اور انہیں بتایا کہ وہ قومی کھلاڑی کی والدہ ہیں اس لئے لوگ ان سے اتنی عقیدت سے مل رہے ہیں۔سابق فاسٹ باؤلر کا بتانا تھا کہ حج سے واپسی پر کھانے کی ایک تقریب میں میری والدہ نے مجھے خاتون سے ملوایا اور کہا کہ یہ تمہاری ہونے والی بیوی ہے اور میں نے کہا ٹھیک ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی والدہ کو کسی بھی چیز کیلئے  انکار  نہیں کیا اس لئے وہ ان کی مرضی کی خاتون سے شادی کیلئے بھی فوری تیار ہوگئےتھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی 10 سے 15 افراد کی موجودگی میں سادگی سے ہوئی ،نکاح ہوا اور وہ اہلیہ کو رُخصت کر کے گھر لے آئے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ایک نفیس خاتون ہیں اور وہ میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتیں جبکہ پردے کا بھی خیال کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فیملی میڈیا سے دور رہتی ہے۔یاد رہے کہ شعیب اختر 2014 میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے