اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ میں صرف اچھی باتیں کی گئیں، کڑوی نہیں بتائی گئیں، ایف پی سی سی آئی

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایف پی سی سی آئی عہدیداروں نے کہا کہ بجٹ میں صرف اچھی باتیں کی گئی ہیں، کڑوی باتیں نہیں بتائی گئیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ظاہری طور پر جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ ٹھیک لگ رہا ہے، آئی ٹی سیکٹر کو ایس ایم ای کا درجہ دینے سے ملک کے آئی ٹی سیکٹر کو ترقی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی دینے کے حوالے سے مختص 5 ارب روپے کی رقم نا کافی ہے، اس میں اضافہ ہونا چاہئے، دفاع کے لئے مختص بجٹ اچھا ہے، سمگلنگ کی روم تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بھی اچھے ہیں۔

عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ زراعت کے لئے اقدامات سے ملک میں بہتری آئے گی، کسان بھی خوشحال ہو گا۔نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس میاں انجم نثار نے کہا کہ بجٹ میں کمپنیوں پر ٹیکس کے حوالے سے بہتری کی گئی ہے، انڈسٹری اور کمرشل امپورٹرز کے درمیان خلاء کو ختم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے  میں بہتر اقدامات کئے گئے ہیں لیکن تحقیق پر توجہ نہیں دی گئی، اجناس کے بارے میں کوئی خاص بات نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے