اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نئی انتظامیہ ٹیم کے حق میں بول پڑے

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حسنین حیدر نے نئی انتظامیہ ٹیم کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے تنقید کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین  کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کیلئے ہمارے پاس فنڈز نہیں جبکہ پاکستان کے تمام بڑے ناموں کو آزما چکے ہیں، ضروری نہیں جو ٹی وی پر  اچھے تبصرے  کرتا ہو وہ اچھا کوچ بھی بن جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہاکی میں نئے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کررہے ہیں، فیڈریشن سے سفارش کا کلچر ختم کرکے میرٹ پر کوچز کا انتخاب کیا گیا ہے، ٹیم کی ناکامی ملبہ کوچز اور کھلاڑیوں پر ہرگز نہیں ڈالا جائے گا، بطور سیکریٹری میں ناکامی  قبول کروں گا۔

حیدر حسین نے کہا کہ ریحان بٹ اور محمد ثقلین جدید ہاکی کو سمجھتے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ حنیف خان کو خوش کرنے کے لیے حسیم خان کو لیا گیا ہے، حسیم سابق کپتان اور ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ماڈرن ہاکی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے