اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی فلمیں نہیں ڈرامے دیکھنا پسند کرتی ہوں: ماہرہ خان

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) میزبانی سے اداکاری تک کا سفر طے کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو میزبان و اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی فلموں سے زیادہ ڈرامے پسند ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کو ان کی حقیقت سے قریب ترین اور مختصر کہانیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند اور شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

صحافی نے اداکارہ سے پسندیدہ فلم کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کون سی فلم ہے جس کے ری میک میں کام کرنا چاہیں گی۔

ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتیں بلکہ فارغ وقت میں پاکستانی ڈراموں کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بتایا کہ مجھے کئی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں جیسے دھوپ کنارے، اَن کہی اور داستان لیکن ایک ڈرامہ ایسا ہے جو بہت زیادہ پسند ہے، ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل دام بہت زیادہ پسند ہے اور میرے خیال سے یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جو ہر کسی کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامے کبھی پرانے نہیں ہوسکتے بلکہ انہیں ’کلاسک‘ کہنا چاہیئے،  اگر ہم انڈسٹری میں کچھ الگ دکھانا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوان مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسرز کو موقع دینا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے