اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کیلئے پاکستان میں باؤنسی پچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے بیٹرز کے لیے اب مشکل آسان ہو گئی کیوں کہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باؤنسی پچز پر کھیل سکیں گے۔

پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کا باؤنسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچز تیار کی جا رہی ہیں جو تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں۔

ان پچز کے ذریعے کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی باؤنسی پچز کے لیے لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچزتیار کی جارہی ہیں، این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے اس سے پچز میں باؤنس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا، اس کے بعد جب کرکٹرز  رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے تو وہاں کے باؤنس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے