اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی بیٹرز کیلئے باؤنسی پچز کی تیاری، جلد تکمیل کا امکان

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے بیٹرز کے لیے اب مشکل آسان ہو گئی کیوں کہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باؤنسی پچز کھیل سکیں گے۔

پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کیلئے باؤنسی پچز پر کھیلنا ایک مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہےجو تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔

ان پچز کے ذریعے  کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے لاہور میں رہتے ہوئے تیار کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ سابق چئیرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے، این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

 بتایا جارہا ہے اس سے پچز میں باؤنس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ جب وہ رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے تو وہا ں کے باؤنس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے