اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم پاکستان کے برائن لارا ہیں: سابق کپتان وسیم اکرم

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے قومی کپتان بابراعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیا۔

پری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بابراعظم کی مقبولیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے پاکستان میں ایسے ہی چاہنے والے ہیں جیسے برائن لارا نے شائقین کو ویسٹ انڈیز کے سٹیڈیمز کی طرف راغب کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم فیب فائیو کا حصہ بن چکے ہیں اور ان میں سب سے کم عمر ہونے کے باوجود وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بابر اعظم نے 60 کی اوسط کے ساتھ 1500 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ فیب فور میں ایسے بلے باز موجود ہیں جن کی اوسط 50 سے زائد ہے اور وہ کافی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین، دوسرے پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور تیسرے پر آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے