اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ ہمارا حق، پاکستان کے بغیر دنیا کی کرکٹ مکمل نہیں: شاہد آفریدی

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے،ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو زیادتی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ بہت مضبوط ہے وہ کسی بھی بورڈ کو خرید سکتا ہے، پاکستان بورڈ ہمیشہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان کی مدد کے لئے حاضر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈز کو اب پاکستان کی سپورٹ کرنی چاہیے، آئی سی سی سے بھی درخواست ہے کہ پاکستان کے بغیر دنیا کی کرکٹ مکمل نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے، ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا تو چیمپئنز ٹرافی بھی ہوگی، اس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کے لئے کھڑا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے