اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی: پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے45 کھلاڑیوں پرمشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کااعلان کردیا۔

قومی ہاکی تربیتی کیمپ12جون سےلاہورمیں منعقد ہوگا جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست تک انڈیا کےشہر چنائے میں کھیلی جائیگی۔

پی ایچ ایف نےقومی سینئرہاکی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا بھی اعلان کردیا، کرنل (ر ) عمرصابرمنیجرتعینات جبکہ اولمپیئن ریحان بٹ اوراولمپیئن محمد ثقلین کوچنگ پینل میں شامل کرلئےگئے۔

کوچزپینل میں اولمپیئن دلاور حسین،عبدالحسیم خان بھی شامل ہیں، گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں عبدالغفور نبھائیں گے ،محمد شاہد فزیوتھراپسٹ ہونگے جبکہ فزیکل ٹرینر پاکستان آرمی سےحاصل کیا جائیگا۔

کیمپ میں مدعو کیے جانیوالے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین ، علی رضا ، ایم فیضان جنجوعہ ، وقار ، عبداللہ شیخ اور بلال خان شامل ہیں۔

ڈیفینڈرز میں اربازاحمد ، محمد سفیان خان ، محمد عبداللہ ، عقیل احمد ، ایم بلال اسلم ، سعد شفیق جبکہ مڈ فیلڈرز میں جنید منظور ، احتشام اسلم، ایم مرتضیٰ یعقوب، ایم باقر، ارباز ایاز، ایم ندیم خان، ایم زین اور محمد عماد شامل ہیں۔

فارورڈز میں رانا عبدالوحید ، ایم عمر بھٹہ ، افراز ، عبدالحنان شاہد ، رومان ، ایم شاہزیب خان ، اسامہ بشیر ، ایم عمران ، ارشد لیاقت ، عبدالوہاب ، عبدالرحمٰن، زکریا حیات ، علی مرتضٰی، بشارت علی ، عبدالقیوم ، بلال اکرم، محمد عدنان ، رانا سہیل ریاض، وقارعلی ، شعیب خان، عبدالواجد ، تیمور جاوید خان ، سید شہبازحیدر اور محمد ارسلان کا نام شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے