اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کا ورلڈکپ شیڈول سے آگاہ نہ کرنا سوالات کو جنم دے رہا: آئی سی سی چیف

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ورلڈکپ شیڈول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے جلد سے جلد میگا ایونٹ کا اعلان کریں، بھارتی بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے انہیں بھی ورلڈکپ شیڈول سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ہے، جو سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ سال 2015 اور 2019 کے میگا ایونٹ کا شیڈول ایک سال قبل جاری کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران بھی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یاد رہے کہ جیف ایلر ڈائس چند روز قبل آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے ہمراہ دورہ پاکستان پر آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے یقین دہانی حاصل کرنا تھا تاہم چیف ایگزیکٹو سے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال کیا تو جواب گول کرگئے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومتی منظوری ملنے کے بعد کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے