اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ سکول کے زمانے میں طالب علم کیسے تھے؟

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ زمانہ طالبعلمی میں وہ ایک نالائق بچے تھے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کا مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور فاسٹ بولر سے ہر طرح کے سوالات کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نسیم شاہ نے بھی ان سوالوں کا بھرپور جواب دیا اور اسے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا۔

نسیم  نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ سکول میں نالائق طالب علم تھے، جواب میں نسیم نے شرارتی ایموجی بھی شیئر کیا۔

ایک مداح نے نسیم شاہ سے پوچھا کہ کیا آپ ’بی ٹی ایس، کے پاپ گروپ‘ (کورین میوزک بینڈ) کو جانتے ہیں ؟

جس پر نسیم شاہ نے جواب میں لکھا کہ ویسے تو مجھے علم نہیں، کہیں یہ ’ بیک ٹو سکول‘ تو نہیں؟ کیا میں صحیح ہوں؟

نسیم شاہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر مداح اُن کے جواب پر ہنس رہے ہیں اورلاعلمی کو اُن کی معصومیت قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے