اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور موسیقار کمال احمد کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) لازوال دھنوں کے خالق نامور موسیقار کمال احمد کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے، ان کے گیتوں نے کئی گلوکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

نامور موسیقار کمال احمد 1937ء میں اتر پردیش میں پیدا ہوئے، نوعمری سے ہی موسیقی سے شغف انہیں فلم نگری میں لے آیا جہاں وہ فلم ’’شہنشاہ جہانگیر‘‘ کی موسیقی کی دھنیں ترتیب دے کر فلمی دنیا میں ایسا داخل ہوئے کہ پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

کمال احمد نے لاجواب دھنیں بنائیں اور کمال شہرت پائی، ایک کے بعد ایک کامیاب دھن ان کے نام سے منسوب ہوتی رہی۔

کمال احمد نے ’’دیا اور طوفان‘‘ کے بعد بہت سی فلموں میں موسیقی کا جادو جگایا جن میں رنگیلا، دل اور دنیا، تیرے میرے سپنے، دولت اور دنیا، راول اور بشیرا شامل ہیں، وعدہ، سلسلہ پیار دا، کندن، محبت اور مہنگائی، عشق عشق، عشق نچاوے گلی گلی، سنگرام اور ان داتا کی موسیقی بھی کمال احمد نے ترتیب دی۔

6 نگار ایوارڈز موسیقار کمال احمد کے کمال فن کا اعتراف ہیں، فلم نگری کے باصلاحیت موسیقار 6 جون 1993ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے