اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی جس پراجیکٹ کے آخر میں مرتے ہیں اس کا انجام کیا ہوتاہے؟اداکار نے حیران کن بات کہہ دی

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں جس بھی پراجیکٹ کے آخر میں مرتا ہوں وہ پراجیکٹ ہٹ ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ڈرامے جانِ جہاں کا  سکرپٹ ان کی مرضی کے مطابق ہے، جیسا وہ کام کرنا چاہتے تھے یہ بالکل ویسا ہی ہے۔انہوں نے ڈرامہ و فلم پروڈیوسر ثنا شاہنواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ثنا شاہنواز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تحفظات کا خیال رکھا۔

صحافی  نے سوال کیا کہ کہیں اس ڈرامے کا اختتام بھی تو مداحوں کو افسردہ نہیں کردے گا جیسے آپ کے زیادہ تر ڈراموں میں ہوتا ہے؟جواب میں حمزہ علی عباسی بولے ’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میں جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں مرا ہوں، وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی لہٰذا دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے والے اداکار حمزہ علی عباسی جلد ہی اپنے نئے ڈرامہ سیریل  ’جانِ جہاں‘ سے ٹی وی  سکرین پر واپسی کریں گے جس کا اعلان انہوں نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے