اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری پرویز الہی کو اعلی عدلیہ کی حمایت حاصل ہے: عطا اللہ تارڑ

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے ملزمان، چودھری پرویز الہی کیسز کی پیروی کریں گے، ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شرپسند عناصر نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، نو مئی کو تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کی طرف سے ریلیف دیا گیا، کیس کے اندر کہا گیا یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، عجلت میں فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ایف آئی آر کی ضمنی میں بطور ملزمہ یاسمین راشد کا نام درج ہے، فرانزک لیب کے مطابق یاسمین راشد موجود تھیں، اتنی کیا جلدی تھی رپورٹ کا انتظار کیے بغیر عدالت نے فیصلہ سنا دیا، یہ سمجھنے سے قاصر ہوں عدلیہ کے چند مخصوص حلقے اتنا غیرسنجیدہ رویہ کیوں رکھتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے شواہد موجود ہیں تو ریلیف کس بات کا دیا جا رہا ہے، چودھری پرویز الہٰی کیخلاف بھی شواہد موجود  ہیں ،ان کے کیس ختم کیے جا رہے ہیں، جج کو چودھری پرویز الہٰی کے اربوں روپے نظر نہ آئے تو پراسیکیوشن کا کیا قصور ہے، پرویز الہی کو اعلی عدلیہ کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا ہے کہ پہلی پیشی پر پورا مقدمہ ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، نو مئی واقعات، کرپشن کیسز میں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ نو مئی واقعات پر بات نہ کریں اور ملزمان کو چھوڑ دیں، اگر پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی ہوتی تو نو مئی کے واقعات نہ ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے