اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آئٹم گانے میں پرفارمنس کی پیشکش کو کبھی مسترد نہیں کیا: آمنہ الیاس

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی آئٹم گانوں میں پرفارمنس کی پیش کش کو مسترد نہیں کیا۔

آمنہ الیاس فلموں میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کر چکی ہیں، ماضی میں اطلاعات تھیں کہ انہوں نے فلم ’باجی‘ کے آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش مسترد کی تھی، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسی پیش کش کو مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہیں پہلے ’باجی‘ میں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جانا تھا تاہم بعد ازاں انہیں فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا، آئٹم گانے میں پرفارمنس کی پیش کش کو مسترد نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم لازمی نہیں، البتہ ماڈلنگ کرنے والے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے، وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈل اس لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں کہ ریمپ پر واک کرنے کا اصول ہے کہ ماڈلز کو مسکرانا نہیں اور ان پر اپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے پر پابندی ہوتی ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ماڈلز کو ریمپ پر اس لیے سنجیدہ رہنے کی ہدایات کی جاتی ہے تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریمپ پر واک کرنے کے دوران وہ متعدد بار گری ہیں اور ایک بار وہ خطرناک طریقے سے گر گئی تھیں اور ان کے پاؤں پر ایک سال تک چوٹ کے نشانات رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے