(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار اس وقت ملک کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ نے بات چیت کی دوران اپنی کالج لائف کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اس وقت میں کیے جانے والے ایک بڑے فیصلے کے بارے میں بتایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فرسٹ ایئر کے امتحانات کی تیاری کر رہی تھی تو مجھے ایک کمرشل میں کام کی آفر ہوئی جس میں مجھے ایک اشتہار کے لئے سنگاپور جانا تھا، یہ آفر سن کر میں بہت خوش ہو گئی لیکن اگلے ہی لمحے جب تاریخ بتائی گئی تو میری ساری خوشیاں جیسے ایک طرف ہوگئیں کیونکہ میرے امتحانات آ رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کیونکہ یہ میرے کیریئر کا آغاز تھا مجھے یہ سب اتنی آسانی سے مل جائے گا اس کی امید نہیں تھی، بس یہی وجہ تھی کہ میں یہ آفر ہاتھ سے جانے نہیں دے سکتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد میں نے پھر گھر والوں کو بیٹھا کر اس مسئلے پر بات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ امتحان کو چھوڑ دیا جائے اور اگلے سال ضمنی امتحان دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کافی سوچ بچار کے بعد آخرکار مجھے بورڈ کے امتحان چھوڑ کر شوٹنگ کے لیے جانے کی اجازت مل گئی، میں اپنے اس فیصلے سے مطمئن ہوں کیونکہ اس کے بعد سے میرے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔