اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گزشتہ ماہ میں مہنگائی 38 فیصد کو چھو گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) ماہ مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 38 فیصد کو چھو گئی، ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے جاری  اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان گزشتہ ماہ میں بھی برقرار رہا، اپریل کے مقابلے میں مئی میں مہنگائی  1.58 فیصد بڑھی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی میں 1.69 فیصد  اضافہ ہوا جب کہ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.50 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار کے مطابق آلو 17.2 ، گڑ 15.7 ،چکن 11.30 فیصد مہنگا ہوا، ایک ماہ میں انڈے 7 ، آٹا 6.4 گوشت 4.6 اور دال ماش 3.6 فیصد مہنگی ہوئی، مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 میں سگریٹس 148.3 اور چائے 79.3 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں آلو 108 ، آٹا 99  اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں انڈے 90.2 ، چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد مہنگی ہوئی، اسی عرصے میں  دال مونگ کی قیمت میں 57.7 ، پھلوں کی قیمت میں 53  اور چینی کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ ہوا، درسی کتب کے نرخ 114 اور اسٹیشنری کے ریٹ  79.3 فیصد بڑھے ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ موٹر فیول 69.9 ، گیس 62.8 اور بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی، گاڑیوں کے آلات کی قیمتوں میں 45 اور گھریلو سامان کے ریٹس میں 41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے